اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنو میں شاہی انداز میں نکلا یکم محرم کا جلوس - Procession of Moharram - PROCESSION OF MOHARRAM

یکم محرم بعد نماز سے مغرب لکھنو کے آصفی امام باڑے سے شاہی جلوس برامد ہوا۔ اس جلوس میں شاہی طور طریقے کی سبھی روایات کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس میں موم کی ضریح، ابرق کا ضریح، ذوالجناح، ہاتھی، گھوڑے، اونٹ سمیت متعدد ساز و سامان شامل رہے۔ شہر اور اطراف کے لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

لکھنؤ میں محرم کے جلوس کا اہتمام
لکھنؤ میں محرم کے جلوس کا اہتمام (ETV Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 11:37 AM IST

Updated : Jul 9, 2024, 2:33 PM IST

لکھنؤ میں محرم کے جلوس کا اہتمام (ETV Bharat)

لکھنؤ: نوابی خاندان سے تعلق رکھنے والے نواب مسعود عبداللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے جلوس کے بعد یہ اعلان ہو جاتا ہے کہ دنیا بھر میں عزاداری کا آغاز ہو گیا ہے اور حضرت امام حسینؑ کی یاد میں محفل مجالس، مرثیہ خوانی، سوزخانی اور ماتم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوابین اودھ کے تیسرے بادشاہ نواب محمد علی شاہ نے 1839 میں اس جلوس کا آغاز کیا تھا جس سے حسین آباد ٹرسٹ آج بھی برامد کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس جلوس میں لاڈو ساخن کا تعزیہ بھی شامل ہوتا ہے جس کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔

لکھنؤ میں محرم کے جلوس کا اہتمام (ETV Urdu)
لکھنؤ میں محرم کے جلوس کا اہتمام (ETV Urdu)

جب نواب آصف الدولہ آصفی امام باڑے کی تعمیر کرا رہے تھے تب آصفی مسجد کی تعمیر کی جگہ لاڈو ساخن نامی ایک ضعیفہ اسی جگہ حضرت امام حسین کی یاد میں تعزیہ رکھتی تھیں اس وقت جب ان سے زمین طلب کی گئی تو انہوں نے زمین دینے سے انکار کر دیا ضعیفہ کے پاس نواب آصف الدولہ خود گئے اور انہوں نے زمین کا مطالبہ کیا لیکن ضعیف عورت نے زمین دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہم یہاں امام حسینؑ کی یاد میں تعزیہ رکھتے ہیں۔

لکھنؤ میں محرم کے جلوس کا اہتمام (ETV Urdu)

نواب الدولہ نے کہا کہ جس امام کی یاد میں آپ تعزیہ رکھتی ہیں اسی امام کی یاد میں ہم امام باڑا تعمیر کروا رہے ہیں یہاں ہمیشہ تعزیہ رکھا جائے گا۔ یہ بات سُن کر ضعیفہ عورت نے زمین نواب الدولہ کو دے دی اور ہر برس 28 ذی الحجہ کو لاڈو ساخن کے تعزیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

لکھنؤ میں محرم کے جلوس کا اہتمام (ETV Urdu)

نواب محمد علی شاہ نے جب سے شاہ جلوس کا اہتمام کیا اس دور سے بڑھیا کا تازیہ بھی اس جلوس میں شامل کیا جاتا ہے جلوس میں ملک کے مختلف علاقوں اور شہروں سے لوگ شرکت کرنے آتے ہیں ممبئی سے ایک عذادار راشد بھی جلوس میں شرکت کے لیے آئے تھے انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا تجربہ بہت ہی شاندار رہا اور جس طریقے کا جلوس تھا بہت ہی دلچسپ لگا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی یاد میں یکم محرم سے ہی اہل لکھنو سیاہ کپڑوں میں نوحہ خوانی، سوز خوانی، ماتم مرثیہ، محفل اور مجالس کا اہتمام کرتے ہیں ساتھ ہی حضرت امام حسینؑ کے ساتھ کربلا میں ہوئے ظلم و زیادتی کو یاد کر کے گریہ و زاری بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 9, 2024, 2:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details