کانپور: لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ (13 مئی) کے بعد، پولس افسران کچھ راحت کی امید کر رہے تھے، لیکن 14 مئی کی دوپہر کانپور کے کوشل پوری میں سناتن دھرم ایجوکیشن سینٹر میں ایک میل موصول ہوا۔ میل میں کانپور کے ٹاپ 10 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ میل روسی سرور سے بھیجی گئی ہے جو کہ مکمل طور پر جعلی ہے۔ تاہم پولیس چوکس ہے اور گہری تفتیش کی جارہی ہے۔
بتایا گیا کہ شہر کے علاقے کوشل پوری میں واقع سناتن دھرم ایجوکیشن سنٹر کے ڈائریکٹر کو منگل کی دوپہر ای میل موصول ہوا۔ پرنسپل کے کمرے میں موجود ملازم نے اس کی اطلاع دیگر ملازمین کو دی۔ اس کے بعد یہ پیغام شہر کے اطراف کے تمام اسکول گروپس میں وائرل ہوگیا۔ یہ اطلاع وائرل ہوتے ہی تمام اسکولوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔