اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'ماں میں ہار گئی۔۔۔' پیرس اولمپک میں گولڈ کا خواب ٹوٹنے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے کشتی کو الوداع کہا - Vinesh Phogat Retirement

ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس سے نااہل ہونے کے بعد ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا 'ماں میں ہار گئی اور کشتی مجھ سے جیت گئی، مجھے معاف کر دیں۔'

ونیش پھوگاٹ کا کشتی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ونیش پھوگاٹ کا کشتی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان (IANS)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 8, 2024, 7:14 AM IST

Updated : Aug 8, 2024, 7:52 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک):بھارتی ریسلر وینیش پھوگاٹ نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا۔ انہوں نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے دی ہے۔ ونیش پھوگٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے گہری مایوسی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا "ماں، کشتی مجھ سے جیت گئی، میں ہار گئی، معاف کرنا، آپ کا خواب، میری ہمت، سب کچھ ٹوٹ گیا، اس سے زیادہ طاقت نہیں رہی اب۔ الوداع کشتی 2001-2024۔ آپ سب کی ہمیشہ مقروض رہوں گی۔''

ونیش پھوگاٹ کی اپیل

ونیش پھوگاٹ کو زیادہ وزن کی وجہ سے پیرس اولمپک کے فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں اپیل کی۔ ونیش نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس ایونٹ کے لیے انہیں چاندی کا تمغہ دیا جانا چاہیے۔ قابل ذکر ہے کہ ونیش پھوگاٹ نے اپنے مدمقابل کے خلاف سیمی فائنل میچ 5-0 کے فرق سے جیتا اور اولمپک فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر تھیں۔

'ہاری نہیں، ہرایا گیا'

ونیش کے الوداعی پیغام کے بعد پہلوان بجرنگ پونیا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "ونیش، آپ ہاری نہیں، ہرایا گیا ہے، آپ ہمارے لیے ہمیشہ فاتح رہیں گی، آپ ہندوستان کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کا فخر بھی ہیں۔"

فائنل میں امریکی پہلوان سے مقابلہ تھا

ونیش پھوگاٹ نے منگل کو خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے کے سیمی فائنل میں کیوبا کی پہلوان یوسنیلیس گزمین کو 5-0 سے شکست دی تھی۔ ونیش کا فائنل بدھ (7 اگست) کو امریکہ کی این سارہ ہلڈیبرانڈ کے خلاف ہونا تھا۔

100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا

ریسلر ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں نااہل قرار دے دیا گیا۔ 50 کلوگرام زمرے کے فائنل میچ سے قبل ان کا وزن تقریباً 100 گرام زیادہ پایا گیا۔ ونیش کے پاس طلائی تمغہ جیتنے کا سنہرا موقع تھا لیکن وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فائنل میچ سے چند گھنٹے قبل ہی انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ لہٰذا قوانین کی وجہ سے وہ سیمی فائنل جیتنے کے بعد بھی تمغے سے محروم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میڈل میچ سے عین قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار، فائنل میچ اب کس کے درمیاں ہوگا؟

ایک دن میں تین پہلوانوں کو پچھاڑنے والی ونیش پھوگاٹ اگلے ہی دن کیسے نااہل ہوگئی؟

Last Updated : Aug 8, 2024, 7:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details