اردو

urdu

ETV Bharat / sports

خاتون پریمیر لیگ فائنل: بنگلورو نے دہلی کو 113 رنز پر سمیٹ دیا

WPL 2024 Final شریانکا پاٹل، سوفی مولینو اور سوبھنا آشا کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور خاتون ٹیم نے اتوار کو کھیلے گئے ویمنز پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں دہلی کیپٹلس ویمنز ٹیم کو 113 رن کے معمولی اسکور پر روک دیا۔

WPL 2024 Final: RCB bowl out Delhi for 113 runs
خاتون پریمیر لیگ فائنل: بنگلورو نے دہلی کو 113 رنز پر سمیٹ دیا

By UNI (United News of India)

Published : Mar 17, 2024, 9:53 PM IST

نئی دہلی: دہلی کیپٹلس ویمن نے آج ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ دہلی کی اوپننگ جوڑی کپتان میگ لیننگ اور شیفالی ورما نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 64 رنز جوڑے۔

آٹھویں اوور میں سوفی مولینو نے شیفالی ورما کو ویرہم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر دہلی کو پہلا جھٹکا دیا۔ شیفالی نے 27 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر دہلی کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

اگلے ہی اوور میں شریانکا پاٹل نے کپتان میگ لیننگ کو 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد دہلی کا کوئی بھی بلے باز بنگلورو کی اسپن کا سامنا نہیں کر سکا۔

مارجن کیپ آٹھ رنز، جیس جانسن تین رنز، رادھا یادیو 12 رنز، منو منی پانچ رنز اور اروندھتی ریڈی 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ جمائمہ روڈریگز، ایلس کیپسی اور تانیہ بھاٹیہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئیں۔

شیکھا پانڈے پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم 18.3 اوور میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی خواتین ٹیم کی جانب سے شریانکا پاٹل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سوبھانہ آشا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details