بنگلورو:میگ لیننگ نے 43 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ شیفالی ورما نے 43 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 رنز بنائے۔ جمائمہ روڈریگز نے ٹیم کے لیے وننگ چوکا لگایا۔ دہلی کیپٹلس نے 14.3 اوور میں ایک وکٹ پر 123 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
یوپی واریئرز کی جانب سے واحد وکٹ سوفی ایکلسٹن کو ملا۔اس سے پہلے شویتا سہراوت کی 45 رنز کی اہم اننگ کی بدولت یوپی واریئرز نے دہلی کیپٹلس کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آج یہاں دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئی یوپی کی شروعات بہت خراب رہی اوراس نے 16 کے اسکور پر اپنے تین وکٹ گنوا دیے۔ دنیش ورندا صفر، تالیا میک گرا اور کپتان الیسا ہیلی 13 رن کو مریجان کپ نے آؤٹ کرکے پانچویں اوور تک پویلین بھیج دیاتھا۔ گریس ہیرس 17، کرن نوگیرے 10، پونم کھیمنار 10، دیپتی شرما پانچ اور صوفی ایکلسٹن چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ مریجان کپ اور رادھا یادو کی شاندار گیند بازی کے سامنے یوپی کا کوئی بھی بلے باز کھڑا نہ ہو سکا۔