حیدرآباد : عظیم باکسر محمد علی کا آج 83 واں یوم پیدائش پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے۔ وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ دنیائے باکسنگ پر ایک عرصے تک راج کرنے اور رنگ سے باہر نسل پرستوں کو شکست دینے والے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے، ان کا نام ’کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر‘ رکھا گیا تھا. محمد علی کو کھیلوں کی تاریخ میں دنیا کا سب سے بڑا ہیوی ویٹ باکسر سمجھا جاتا ہے۔
بارہ سال کی عمر میں محمد علی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے حالات ایسے بن گئےکہ انہیں باکسر بننا پڑا۔ اس کی سائیکل چوری ہو گئی تھی۔اس سلسلہ میں ان کی ملاقات ایک پولیس افسر جو مارٹن سےہوئی۔ پولیس افسر ہونے کے ساتھ ساتھ، مارٹن مقامی جم میں لڑکوں کو باکسنگ کی تربیت دیتے تھے۔ جہاں علی نے بھی باکسنگ سیکھنا شروع کر دی۔ محمد علی کی زندگی میں مختلف اداور میں کئی نشیب و فراز آئے۔ ویت نام جنگ کے دوران محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں انہیں ان کے اعزاز سے محروم کر دیا گیا اور 3 سال کی سزا سنائی گئی۔ بعد ازاں جب محمد علی پھر میدان میں اترے تو ان کی باکسنگ میں وہ زور اور دبدبہ دیکھنے کو نہیں ملا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جو فریزیئر نے انہیں شکست دیدی لیکن دو سال کے بعدعلی نے ان کو شکست دے کر اپنا بدلہ لے لیا۔
محمد علی کی زندگی میں سنہرا دور یہاں سے شروع ہوا جب انہوں نے جو فریزیئر اور محمد علی کا یہ مقابلہ مکے بازی کی تاریخ کے عظیم ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور ’’فائٹ آف دی سنچری‘‘ یعنی صدی کی بہترین لڑائی کے نام سے مشہور ہے۔پھر اکتوبر 1974ء میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دیکر ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا وقار اور شہرت حاصل کرلی۔ اس وقت محمد علی کی عمر صرف 32 سال تھی اور وہ اس اعزاز کو پھر سے جیتنے والے دوسرے شخص تھے۔ اس کے بعد سےمحمد علی نے مشق کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی پریکٹس پر خاص توجہ دیتے ہوئے اس 6 فٹ 3 انچ لمبے قد آور باکسر نے بڑے بڑے سرماؤں کو باکسنگ رنگ میں دھول چٹائی۔ انہیں بیسویں صدی کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ محمد علی نے تین مرتبہ مکے بازی کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز "ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ" جیتا اور اولمپک میں سونے کے تمغے کے علاوہ شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن کی چیمپیئن بھی جیتی۔ وہ تین مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے مکے باز تھے۔