کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 25-2024 کا سینٹرل کنٹریکٹ مسترد کر دیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کو کہا کہ اس نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے وائٹ بال کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ اعلان نیوزی لینڈ کی مایوس کن ٹی20 ورلڈ کپ 2024 مہم کے بعد سامنے آیا ہے جہاں وہ 2014 کے بعد پہلی بار مینز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا۔
ولیمسن نے این زیڈ سی کو بتایاکہ تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری میں مدد کرنا ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں میں بہت پرجوش ہوں اور جس میں میں اپناتعاون چاہتا ہوں۔ تاہم نیوزی لینڈ کے موسم گرما کے دوران بیرون ملک مواقع حاصل کرنے کا مطلب ہے کہ میں مرکزی معاہدے کی پیشکش کو قبول کرنے سے قاصر ہوں۔
ولیمسن نیوزی لینڈ کے لیے دستیاب ہوں گے، جو کرسمس سے قبل آٹھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کھیلیں گے اور فروری-مارچ میں پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔سینٹرل کنٹریکٹ کو مسترد کرنے کے باوجود وہ 350 سے زائد بین الاقوامی میچوں کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ مستقبل میں سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔