اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پہلے ون ڈے میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کیوں کھیل رہی ہے ٹیم انڈیا؟ - IND vs SL 1st ODI - IND VS SL 1ST ODI

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جا رہے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں اتری ہے۔

Why are Indian cricketers wearing black armbands in IND vs SL 1st ODI
پہلے ون ڈے میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کیوں کھیل رہی ہے ٹیم انڈیا؟ (AP PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 2, 2024, 5:28 PM IST

کولمبو: روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم جمعہ کو آر پریماداسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران انشومن گائیکواڈ سے اظہار تعزیت کے لیے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتری ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر انشومن کا بدھ کو کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ٹیم انڈیا آج سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڑ کی یاد میں سیاہ پٹیاں باندھے گی، جن کا بدھ کو انتقال ہو گیا تھا۔ '

واضح رہے کہ انشومن گائیکواڈ نے 1975 سے 1987 تک بھارت کی نمائندگی کی، جس میں انھوں نے 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے کھیلے اور اکتوبر 1997 سے ستمبر 1999 تک ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کی درخواست پر وہ 2000 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے کوچ کے طور پر واپس آئے۔ 71 سالہ گائیکواڑ بلڈ کینسر میں مبتلا تھے اور بدھ کی رات 10 بجے کے قریب ان کا انتقال ہوگیا۔

ٹیم انڈیا کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل گائیکواڑ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ خبر سن کر مجھے بہت تکلیف ہوئی۔ میں خوش قسمت تھا کہ مجھے بی سی سی آئی ایوارڈز کی تقریب کے دوران ذاتی طور پر ان سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔جب میں رنجی ٹرافی کھیل رہا تھا تو وہ وہاں موجود تھے اور اس وقت مجھے ان سے بات کرنے کا موقع ملا جب انہوں نے میرے کھیل کے بارے میں کچھ باتیں کہیں، جو میرے لیے بہت بڑی بات تھی کیونکہ وہ ہمارے لیے ایک عظیم کرکٹر تھے۔

قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے کئی سابق کرکٹرز کی اپیل کے بعد گائیکواڑ کے علاج کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کیے تھے۔ گائیکواڑ کو 2018 میں سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سابق ہندوستانی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڈ چل بسے

ABOUT THE AUTHOR

...view details