اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہسرنگا نے ریٹائرمنٹ سے واپسی کا اعلان کیا، بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں کھیلتے نظر آئیں گے - Wanindu Hasaranga

Hasaranga Takes Back His Retirement آل راؤنڈر ونندو ہسرنگا ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، ہسرنگا کو سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں واپس بلا لیا ہے۔

ہسرنگا کی بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں ریٹائرمنٹ کے بع دپھر واپسی
ہسرنگا کی بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز میں ریٹائرمنٹ کے بع دپھر واپسی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 4:39 PM IST

کولمبو:سری لنکا کے 17 رکنی اسکواڈ میں وینندو ہسرنگا کو بنگلہ دیش کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیز گیند باز لاہیرو کمارا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور غیر کیپڈ آف اسپنر نشان پیرس کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

واضح رہے کہ ہسرنگا نے وائٹ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اگست 2023 میں ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اب تک ان کی چار ٹیسٹ میچوں میں 100.75 کی اوسط سے چار وکٹیں ہیں۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ اپریل 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلا تھا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا اختتام 3 اپریل کو ہوگا۔ جس کی وجہ سے ہسرنگا آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے پہلے تین میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لاہیرو نے ایک سال سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔ جبکہ پیرس نے اپنے آخری چار فرسٹ کلاس میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ مجموعی طور پر انہوں نے 37 میچوں میں 24.79 کی اوسط سے 153 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:وراٹ کوہلی کے لئے آئی پی ایل 2024 اہم کیوں؟

پہلا ٹیسٹ جمعہ سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں دھنجے ڈی سلوا (کپتان)، کسل مینڈس، دیموتھ کرونارتنے، نشان مدوشکا، اینجلو میتھیوز، دنیش چنڈیمل، سدیرا سماراویکراما (وکٹ کیپر)، کامندو مینڈس، لاہیرو اُدارا، ونیندو ہسار، پربھات جے سوریہ، رمیش مینڈس، نشان پیرس، کسن راجیتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا اور چمیکا گنا سیکرا شامل ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details