اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پڑھائی میں زیرو، کرکٹ میں ہیرو، کتنے تعلیم یافتہ ہیں ٹیم انڈیا کے ستارے؟ - Indian Cricketers Education

بھارتی کرکٹ ٹیم میں بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے کھیل کی وجہ سے عالمی کرکٹ میں منفرد مقام پر فائز ہیں لیکن جب ہم ان کی ایجوکیشن پر نظر ڈالتے ہیں تو ان کی تصویر ان کے کھیل کے برعکس نظر آتی ہے، کیونکہ کچھ کھلاڑیوں صرف اسکول لیول تک ہی تعلیم حاصل کی ہے۔

Indian Cricketers Education
کتنے تعلیم یافتہ ہیں ٹیم انڈیا کے ستارے؟ (IANS Photo)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 29, 2024, 7:23 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے اور ان کھلاڑیوں کے نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں مداح ہوتے ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کی دولت اور شہرت کو دیکھ کر ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بیٹا بھی کرکٹ کا بیٹ پکڑے اور ایک دن اپنے ملک کی نمائندگی کرے۔

لیکن ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب والدین کو یہ احساس ہوتا ہے کہ تعلیم کا حصول کھیلوں سے زیادہ اہم ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو کتابوں پر زیادہ توجہ دینے کو کہتے ہیں۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کرکٹ کے میدان میں نام کمانے والے ٹیم انڈیا کے بڑے بڑے ستارے پڑھائی میں صفر ہیں۔ آج ہم اس اسٹوری میں بھارتی کھلاڑیوں کے ایجوکیشن کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

روہت شرما، انٹرمیڈیٹ

روہت شرما نے اپنی ابتدائی تعلیم آور لیڈی آف ویلانکنی ہائی اسکول سے حاصل کی۔ بعد میں انہیں کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے لیے سوامی وویکانند اسکول سے اسکالرشپ ملی اور پھر انھوں نے 12ویں بورڈ کے امتحانات پاس بھی کیا، لیکن اپنے کرکٹ کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے انھوں تعلیم ترک کر دی۔

ویراٹ کوہلی، انٹرمیڈیٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار ویراٹ کوہلی، جو اس وقت دنیا کے سب سے شاندار بلے بازوں میں سے ایک ہیں، نے 12ویں جماعت تک دہلی کے وشال بھارتی پبلک اسکول اور سیویر کانونٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ورلڈ کپ میں بھارتی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے، کوہلی نے اس وقت اعلیٰ تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

رویندرا جڈیجہ، اسکول لیول

رویندرا جڈیجہ، جو اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں، نے گجرات کے شارداگرام اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کالج سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور اپنی پوری توجہ کرکٹ کیریئر پر مرکوز کر دی۔

جسپریت بمراہ، انٹرمیڈیٹ

دنیا کے خطرناک فاسٹ باؤلرز میں سے ایک جسپریت بمراہ نے گجرات کے احمد آباد میں واقع ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی، اسی اسکول سے انہوں نے 12 ویں کا امتحان بھی پاس کیا۔

ہاردک پانڈیا، نوویں کلاس

بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ایم کے ہائی اسکول میں نویں جماعت تک تعلیم حاصل کی، پھر کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تعلیم کو تک کردیا۔ اس کے بعد ہاردک نے جونیئر سطح کی کرکٹ میں مسلسل ترقی کی اور ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ بنائی۔

شبھمن گل، ہائی اسکول

بھارتی کرکٹ ٹیم میں پرنس کے نام سے مشہور شبھمن گل نے 17 سال کی عمر میں انڈر 19 ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ ابتدائی کامیابی کے باوجود گِل نے مانو منگل اسمارٹ اسکول، موہالی سے 10ویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل نہیں کی۔

سوریہ کمار یادو، بیچلر ڈگری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریہ کمار یادو نے پِلئی کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنس سے کامرس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

شریس ائیر، بیچلر ڈگری

ٹیم انڈیا کے دائیں ہاتھ کے اسٹار بلے باز شریس ائیر نے آر اے پوداور کالج ممبئی سے بی کام میں ڈگری حاصل کی ہے۔

سنجو سیمسن، بیچلر ڈگری

بھارت کے دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز سنجو سیمسن نے مار ایونیس کالج، ترواننت پورم سے انگریزی لیٹریچر میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اس معاملے میں سچن تنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے نکلے ویراٹ کوہلی

کتنے بھارتی کرکٹرز کے پاس پرائیویٹ طیارے ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details