ٹیکساس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل شریک میزبان امریکہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر کرکٹ کی دنیا میں سنسنی مچا دی۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ کر رہے ہیں۔
اس ورلڈ کپ سے قبل امریکہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔ ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے جس کے جواب میں امریکہ نے 19.3 اوورز میں 156 رن بنائے۔
امریکہ کی جانب سے اس میچ میں ممبئی میں پیدا ہونے والے سابق انڈیا انڈر 19 کھلاڑی ہرمیت سنگھ نے ناقابل شکست 33 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کوری اینڈرسن (34 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 62 رنوں کی اہم شراکت داری کی۔
ان دونوں کی شراکت کی بدولت امریکہ نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل بنگلہ دیش کو شکست دی۔غور طلب ہے کہ دونوں کھلاڑی اس وقت اپنے ملک کے لیے کرکٹ چھوڑ کر امریکہ کے لیے کھیل رہے ہیں۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رن بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردیا نے 47 گیندوں پر 58 رنوں کی اننگز کھیلی ۔
یہ بھی پڑھیں:محمد شامی نے پرانے دنوں کو یاد کیا، ویرات کوہلی کو عظیم کپتان قرار دیا - Mohammad Shami on Virat Kohli
اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نا کر سکا۔ بنگلہ دیش کے بالرز نے بھی بالنگ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ کوری اینڈرسن اور ہرمیت سنگھ کی کارکردگی کی بدولت امریکہ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔