جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے بلوم فونٹن میں کھیلے جارہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کے لئے پر عزم ہیں۔
بنگلہ دیش کے کپتان محفوظ الرحمن نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہناتھا کہ وکٹ پر نمی ہے اور گیندبازوں کو اس پچ سے کافی مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہے اسے کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے ۔دوسری طرف ہندوستان کے کپتان ادے سہارن نے کہاکہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ٹاس ہار گئے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پہلےبیٹنگ کرنےکا موقع ملا ہے اس کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہندوستان نے آخری ٹی 20 دوسرے سپر اوور میں جیتا، عالمی کپ سے قبل افغانستان کو 0-3 سے شکست دی
ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 32 رن بنالئے ہیں۔ارشن کلکرنی سات رن بنا کر معروف مردھا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔اس سے قبل آئرلینڈ نے امریکہ کو اپنے گروپ اے کے افتتاحی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی۔آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ میں میزبان جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر میگا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔