ETV Bharat / sports

چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان نہیں جائے گی ٹیم انڈیا، جانیے کہاں ہوں گے میچ؟

چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل میں کیا جائے گا۔ بھارت اپنے میچ کہاں کھیلے گا؟ جاننے کے لیے پوری خبر پڑھیں۔

CHAMPIONS TROPHY 2025 SCHEDULE
چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان نہیں جائے گی ٹیم انڈیا، جانیے کہاں ہوں گے میچ؟ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دنیا کے سب سے امیر اور طاقتور کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے اصرار کے آگے بے بس دکھائی دیا۔ اگلے سال فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کے لیے ٹیم انڈیا کا دورہ پاکستان پہلے ہی سوالوں کی زد میں تھا۔ لیکن پی سی بی اس بات پر بضد تھا کہ ہندوستان اپنی ٹیم کو آئی سی سی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے یہاں بھیجے۔ لیکن اب اپنے پہلے بیانات سے الٹتے ہوئے، پی سی بی نے مبینہ طور پر چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول ہائبرڈ ماڈل کے تحت جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل میں ہوگا:

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، پی سی بی نے ہندوستان کے اس مطالبے سے اتفاق کیا ہے کہ اس کے میچ یو اے ای میں ہوں گے، جس کا مطلب ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔ اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ بھارتی حکومت سماجی، سیاسی اور سکیورٹی خدشات کے باعث روہت شرما اینڈ ٹیم کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ٹیم انڈیا اپنے میچ دبئی یا شارجہ میں کھیلے گی:

ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہونے والا آخری ٹورنامنٹ تھا جس میں بھارت کے میچ سری لنکا میں منعقد ہوئے۔ پی سی بی کے ایک ذریعہ نے پی ٹی آئی کو بتایا، 'پی سی بی کو لگتا ہے کہ اگر ہندوستانی حکومت پاکستان کے دورے کی منظوری نہیں دیتی ہے، تب بھی شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں کیونکہ اس بات کا پورا امکان ہے کہ ہندوستان اپنے میچ دبئی یا شارجہ میں کھیلے گا'۔

شیڈول 11 نومبر کو جاری کیا جا سکتا ہے:

بی سی سی آئی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جب تک وہ فیصلہ لیں گے، جے شاہ آئی سی سی کی صدارت کریں گے۔ پی سی بی کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو یہ بھی بتایا کہ بورڈ اگلے ہفتے تک شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے آئی سی سی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ ذرائع نے کہا، 'پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ ممکنہ شیڈول پر بھی بات کی ہے جو انہوں نے چند ماہ قبل بھیجا تھا اور وہ چاہتا ہے کہ اسی شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو کیا جائے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ چونکہ نظرثانی شدہ بجٹ کے ساتھ بیک اپ پلان پہلے سے موجود ہے، اس لیے میچوں کے ممکنہ شیڈول کے اجراء میں تاخیر کا کوئی فائدہ نہیں۔

بی سی سی آئی تحریری طور پر نوٹ دے:

پی سی بی نے آئی سی سی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ بی سی سی آئی پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کے لیے دباؤ ڈالے۔ ذرائع نے کہا، 'پی سی بی چاہتا ہے کہ بی سی سی آئی تحریری طور پر بتائے کہ انہیں اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی حکومت سے اجازت ملی ہے یا نہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:

بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی کی تجویز قبول نہیں کرے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.