نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کا 36 واں میچ آج کولکاتہ اور بنگلورو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیتنا چاہیں گی۔ لیکن سیزن میں لگاتار شکست کا سامنا کرنے کے بعد کولکتہ پر جیت درج کرنا آر سی بی کے لیے آسان نہیں ہوگا۔
آر سی بی نے اب تک 7 میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ بنگلورو نے پنجاب کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ وہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اب تک 6 میں سے 4 میچ جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل میں راجستھان کے بعد کولکتہ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بنگلورو دسویں نمبر پر ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اب تک کل 33 میچوں میں سے آر سی بی نے 19 اور کولکتہ نے 13 میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچوں کی بات کریں تو یہاں دونوں ٹیمیں کل 11 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں کولکتہ نے 7 اور آر سی بی نے 4 میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
دوسرا میچ پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیزن کی چیلنجنگ شروعات کے باوجود، پنجاب کنگز نے میدان میں امید افزا پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔