اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انھوں نے ہمیں گولڈ نہیں دیا تو کیا ہوا، ہمارے اپنوں نے ہمیں گولڈ سے بھی زیادہ نوازا ہے: ونیش پھوگاٹ - Vinesh Phogat reaction - VINESH PHOGAT REACTION

پیرس اولمپکس سے میڈل کے بغیر ہفتہ کو وطن واپسی پر ونیش پھوگاٹ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اعزاز کے آگے ہزاروں میڈل پھیکے ہیں۔ اس علاوہ انھوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔

Vinesh Phogat received grand welcome
بھارت کی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 18, 2024, 2:33 PM IST

نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 سے نااہل قرار دی گئی ونیش پھوگاٹ ہفتہ کو اپنے ملک واپس آگئی ہیں۔ واپسی کے بعد دہلی ایئرپورٹ سے لے کر ان کے گھر ہریانہ کے چرخھی دادری تک ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ بغیر میڈل کے وطن واپسی کے باوجود پہلوان کا چیمپئن کھلاڑی کی طرح استقبال کیا گیا۔ اس طرح کے استقبال اور اعزاز سے خوش ہوکر ونیش پھوگاٹ نے جذباتی لہجے میں کہا کہ اگرچہ انھوں نے مجھے گولڈ میڈل نہیں دیا لیکن وطن واپسی کے بعد جو پیار مجھے ملا وہ کسی بھی اولمپک تمغے سے زیادہ قیمتی ہے۔ اس طرح کے اعزاز کے سامنے ہزاروں گولڈ میڈلز پھیکے ہیں۔

ہریانہ کے چرخھی دادری ضلع میں واقع ونیش پھوگٹ کا گاؤں بلالی دہلی سے صرف ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ لیکن ہفتہ کو دہلی سے لے کر ہریانہ تک کئی مقامات پر ونیش کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے تین گھنٹے کی مسافت 12 گھنٹے میں پوری ہوئی۔ ونیش صبح 10 بجے کے قریب دہلی ہوائی اڈے سے نکلی اور رات 12 بجے کے بعد اپنے گاؤں پہنچی۔

لوگوں کا اس قدر پیار اور محبت دیکھ کر پہلوان نے اپنے گاؤں پہنچ کر ریٹائرمنٹ سے واپسی کا بھی اشارہ دے دیا۔ اپنے گاؤں پہنچ کر ونیش نے کہا، 'یہ اولمپک تمغہ ایک گہرا زخم بن گیا ہے۔ اسے بھرنے میں وقت لگے گا لیکن میں اپنے ملک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی کہ میں نے کشتی چھوڑ دیا ہے یا جاری رکھوں گی۔ جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ پہلوان ریسلنگ چٹائی پر واپسی کر سکتی ہے۔ ونیش پھوگٹ نے مزید کہا کہ ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ یہ ایک لمبی لڑائی ہے، ہم اسے پچھلے ایک سال سے لڑ رہے ہیں اور یہ جاری رہے گی، بھگوان سے پرامید ہیں کہ انصاف کی نیت ہوگی۔

واضح رہے کہ اسٹار ریسلر وینیش پھوگاٹ نے 8 اگست کو 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ ونیش نے پیرس اولمپکس کے 50 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ کے مقابلے میں فائنل میں جگہ بنائی تھی، لیکن اس کیٹیگری میں 100 گرام زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے انھیں ٹورنامنٹ سے ہی نااہل قرار دے دیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے کھیلوں کے ثالثی عدالت میں مشترکہ چاندی کے تمغے کے حصول کے لیے اپیل کی، جہاں پر بھی ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ونیش پھوگاٹ کا دہلی ایئرپورٹ پر والہانا استقبال، بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت مداحوں کا جمّ غفیر

ایک وقت ایسا لگا کہ کہیں وہ مر نا جائے، ونیش پھوگاٹ کے کوچ کا انکشاف

ونیش پھوگاٹ کی اپیل مسترد، چاندی کا تمغہ جیتنے کی امید پر پانی پھر گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details