برج ٹاؤن (بارباڈوس): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ ہفتہ کو کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم، بارباڈوس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارتی وقت کے مطابق ہفتے کے روز رات آٹھ سے فائنل میچ کا آغاز ہوگا۔
دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے۔ جہاں بھارت 10 سالہ آئی سی سی ٹرافی کی خشک سالی کو ختم کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا وہیں جنوبی افریقی ٹیم اپنا پہلا آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
فائنل میچ پر بارش کا سایہ
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق فائنل میچ کے دن بارش کا امکان ہے۔ اس دن بارباڈوس میں 99 فیصد بادل چھائے رہنے کی وجہ سے ہفتے کی دوپہر بارش کا امکان ہے اور فائنل میچ کے دوران بارش کا امکان 70 فیصد تک ہے۔ لیکن آئی سی سی نے 29 جون کو کھیلے جانے والے ٹائٹل میچ کے لیے اتوار 30 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا ہے۔