حیدرآباد: پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کا سفر گروپ مرحلے کے ساتھ ہی ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ مرحلے میں بھارت اور امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انھیں ورلڈ کپ سے ہی باہر ہونا پڑا۔
گروپ کے آخری میچ میں اتوار کو پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کو الوداع کہہ دیا، تاہم کپتان نے گروپ اے کے گزشتہ میچوں میں ہونے والی غلطیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان نے آئرلینڈ کے 107 رنز کے ہدف کو 7 وکٹیں کھو کر 111 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ اس میچ میں بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو آخری میچ میں فتح سے ہمکنار کرایا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا، 'میرے خیال میں باؤلنگ کے حوالے سے حالات ہمارے باؤلرز کے لیے سازگار تھے۔ لیکن بیٹنگ میں ہم نے امریکہ اور بھارت کے خلاف میچوں میں کچھ غلطیاں کیں۔ جب آپ مسلسل وکٹیں گنواتے ہیں تو دباؤ آپ پر ہی بڑھتا جاتا ہے۔
بابر نے اعتراف بھی کیا کہ ہم قریبی میچ کو اچھے طریقے سے ختم نہیں کر سکے اور ہم انڈیا اور امریکہ کے خلاف ٹیم کے طور پر اچھا مظاہرہ نہیں کرسکے۔ ہم نے آئرلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہم نے گیند سے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں لیکن ہم بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ ہم نے لگاتار دو وکٹیں گنوائیں، لیکن آخر میں جیت گئے۔