اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شکست دی - t20 world cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

T 20 World Cup Warm Up Match آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل کھیلے گئے ایک وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 35 رنوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بکولس پوران اور رونن پاول نے نصف سنچری بنائی۔

وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شکست دی
وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شکست دی ((ANI PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 2:24 PM IST

نیویارک:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں دو جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل تمام ٹیمیں وارم اپ میچوں کے ذریعہ اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔آج آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے 257 رنوں کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 222 رن ہی سکی۔جو س انگلش 55 رنوں کی اننگ کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔

آسٹریلیا کے دیگر بلے بازوں نیتھن ایلس 39 رن،اسٹن اگر28 رن ،ٹم ڈیوڈ اور متھیو ویڈ 25۔25 رن بنا ئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈکوش موتی اور الجاری جوزف کو دو۔دو وکٹ ملے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 257 رن بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران75 رن،رونن پاول55 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بیس ٹیمیں، کس گروپ میں کون سی ٹیم؟

اس کے علاوہ شرفین ردر فورڈ 18 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 47 رن اور جانس چارلس 40 رنوں کی اننگ کھیلی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details