اردو

urdu

ETV Bharat / sports

امریکہ نے کوری اینڈرسن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، انمکت چند باہر - T 20 World Cup 2024

امریکہ نے نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کوری اینڈرسن کو کینیڈا کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ امریکہ کرکٹ کے مطابق تمام میچز سات سے 13 اپریل تک ہیوسٹن، ٹیکساس میں کھیلے جائیں گے۔ مونانک پٹیل سیریز میں امریکہ کے کپتان ہوں گے اور ایرون جونز کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

امریکہ نے کوری اینڈرسن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔انمکت چند باہر
امریکہ نے کوری اینڈرسن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔انمکت چند باہر

By UNI (United News of India)

Published : Mar 29, 2024, 5:45 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کرکٹ کے مطابق تمام میچز سات سے 13 اپریل تک ہیوسٹن، ٹیکساس میں کھیلے جائیں گے۔ مونانک پٹیل سیریز میں امریکہ کے کپتان ہوں گے اور ایرون جونز کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

یہ سیریز امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر امریکی ٹیم کے لیے اہم ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گا۔

یو ایس اے کرکٹ کے کپتان مونانک نے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ قریب آنے کے ساتھ یہ سیریز ہماری ٹیم کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی آرہے ہیں اور یہ گیمز ہمیں صحیح امتزاج بنانے اور ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری کرنے میں مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے لیے 13 ٹیسٹ، 49 ون ڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 2013 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے جو 2015 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آج آر سی بی کا مقابلہ کے کے آر سے، اب تک کس کا پلڑا بھاری؟ - RCB vs KKR

امریکہ کرکٹ کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم اس طرح ہے:- مونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گاس، کوری اینڈرسن، گجانند سنگھ، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثارگ پٹیل، نتیش کمار، نوشتوش کینجیج، سوربھ نیتراولکر، شیڈلی وان شالک وِک، سٹیون ٹیلر اور عثمان رفیق۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details