ETV Bharat / entertainment

نوٹس- شراب پر دلجیت دوسانجھ کا ردعمل، گلوکار نے ریاستی حکومتوں کو دیا کھلا چیلنج

دلجیت دوسانجھ نے شراب کے حوالے سے موصول ہونے والے نوٹس پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں کو کھلا چیلنج بھی دیا ہے۔

DILJIT DOSANJH
نوٹس- شراب پر دلجیت دوسانجھ کا ردعمل (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

حیدرآباد: پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے گزشتہ اتوار (17 نومبر) کی رات دیر گئے موصول ہونے والے نوٹس پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے یہ ردعمل گجرات میں اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران دیا جس کی ایک جھلک انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔

حیدرآباد کے بعد، دلجیت دوسانجھ کے دل-لومیناٹی ٹور کا اگلا پڑاؤ گجرات میں احمد آباد تھا۔ 17 نومبر کو دلجیت دوسانجھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر احمد آباد کے دل-لومیناٹی ٹور کی تازہ ترین ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹس پر اپنا ردعمل دیا ہے، جس کے دوران انہوں نے ریاستی حکومتوں کو کھلا چیلنج دیا اور شراب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ویڈیو کے آغاز میں دلجیت کو اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کنسرٹ میں آنے والے مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے دلجیت نے نوٹس لیتے ہوئے کہا، 'ایک اچھی خبر ہے۔ مجھے آج (17 نومبر کو) کوئی نوٹس نہیں ملا۔ اس بات پر سب ہنسنے لگتے ہیں۔

کیونکہ گجرات ایک ڈرائی ریاست ہے- دلجیت:

پنجابی گلوکار کا مزید کہنا ہے کہ 'اس سے بڑھ کر اچھی خبر ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ آج بھی میں شراب پر کوئی گانا نہیں گاؤں گا۔ پوچھو میں کیوں نہیں گاوں گا؟ ان کے اس بیان پر، مداح پوچھتے ہیں کہ کیوں، جس پر وہ کہتے ہیں، کیونکہ گجرات ایک ڈرائی ریاست ہے۔ ان کے بیان پر پورا ہجوم چیخ اٹھتا ہے۔

دلجیت کا مزید کہنا ہے کہ 'میں نے بہت سے عقیدتی(بھکتی) گانے گائے ہیں۔ پچھلے 10 دنوں میں، میں نے دو عقیدتی گانے ریلیز کیے ہیں، لیکن کوئی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے۔ ہر کوئی ٹی وی پر بیٹھ کر پٹیالہ پیک کی بات کر رہا ہے۔ ٹی وی اینکرز اور اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے دلجیت کہتے ہیں، 'ایک اینکر صاحب کہہ رہے تھے کہ اگر کوئی اداکار الگ الگ بولے گا تو آپ اسے بدنام کریں گے اور آپ گلوکار کو شراب کے گانے گا کر مشہور کر رہے ہیں۔ بھائی میں کسی کو الگ سے فون نہیں کر رہا کہ آپ نے پٹیالہ پیک لگایا ہے یا نہیں۔ ٹھیک بولا نا۔ میں بھی گانا گا رہا ہوں۔

بالی ووڈ اداکار شراب کا اشتہار دیتے ہیں، دلجیت نہیں:

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'بالی ووڈ میں درجنوں اور ہزاروں گانے ایسے ہیں جو شراب پر ہیں اور میرے پاس دو چار گانے ہیں۔ میں یہ بھی نہیں گاؤں گا۔ آج بھی میں وہ گانا نہیں گاؤں گا۔ کیونکہ میں خود شراب نہیں پیتا۔ لیکن بالی ووڈ اداکار شراب کی تشہیر کرتے ہیں، دلجیت دوسانجھ اشتہار نہیں دیتا۔ مجھے تنگ مت کرو، میں جہاں بھی جاتا ہوں خاموشی سے پروگرام کر کے چلا آتا ہوں، آپ مجھے کیوں چھیڑ رہے ہیں؟

دلجیت کی ڈرائی ریاست کی تحریک:

دلجیت نے اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا، 'یہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ تو آئیے ایک تحریک شروع کریں۔ اگر ہمارے ملک کی تمام ریاستیں خود کو ڈرائی ریاست قرار دے دیں تو اگلے ہی دن دلجیت دوسانجھ اپنی زندگی میں شراب پر کوئی گانا نہیں گائے گا۔ میں عہد کرتا ہوں''۔ وہ اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ ممکن ہے؟ اس پر وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ نہیں۔

کورونا کی وجہ سے سب کچھ بند تھا لیکن ٹھیکے بند نہیں ہوئے جناب:

کورونا کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے دلجیت کہتے ہیں، 'یہ بہت بڑی آمدنی ہے۔ کرونا کی وجہ سے سب کچھ بند تھا۔ لیکن ٹھیکے بند نہیں ہوئے جناب۔ آپ کیا باتیں بنا رہے ہیں؟ آپ نوجوانوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ ریاستی حکومتوں کو ایک اور آفر دیتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ جہاں بھی میرے شوز ہوں، آپ ایک دن کے لیے ڈرائی ڈے کا اعلان کر دیں، میں شراب کا گانا نہیں گاؤں گا۔

گلوکار کا مزید کہنا ہے کہ 'میں آسانی سے ان گانوں کو بدل کر گا سکتا ہوں۔ میں نیا فنکار ہوں اور آپ اسے کہیں گے کہ وہ یہ گانا نہیں گا سکتا اور میں پھر کہوں گا کہ اب کیا کروں۔ میرے لیے گانے بدلنا آسان ہے۔ بدلنے کے بعد بھی وہ گانے پہلے کی طرح پر لطف ہوں گے۔

کیا ہے معاملہ؟

احمد آباد سے پہلے دلجیت نے حیدرآباد میں اپنا لائیو کنسرٹ کیا تھا۔ اس تقریب سے پہلے انہیں تلنگانہ حکومت کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا تھا، جس میں انہیں شراب پر مبنی گانے نہ گانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ نوٹس کے مطابق دلجیت گانوں کے ذریعے شراب کی تشہیر کر رہے تھے۔ پچھلے مہینے کے شروع میں، دلجیت دوسانجھ کے نئی دہلی میں ایک لائیو شو میں شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دینے والے گانے گاتے ہوئے ویڈیو شواہد کا حوالہ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلوکار دلجیت سنگھ دوسانجھ کے شو سے پہلے ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.