اردو

urdu

ETV Bharat / sports

روہت شرما کا راہل ڈراویڈ کے حوالے جذباتی پیغام - T20 World Cup 2024

Rohit Sharma on Rahul Dravid روہت شرما نے انکشاف کیا کہ انہوں نے موجودہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراویڈ کو قومی ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ میں انہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ سکوں گا۔

روہت شرما کا راہل ڈراویڈ کے حوالے جذباتی پیغام
روہت شرما کا راہل ڈراویڈ کے حوالے جذباتی پیغام ((ANI Photos))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 2:34 PM IST

نیویارک: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انکشاف کیا کہ انہوں نے راہل ڈراویڈ کو ہیڈ کوچ کے طور پر برقرار رکھنے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ میں انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد رخصت ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکوں گا۔ 2021 کے بعد ٹیم کے سابق ہندوستانی کپتان راہل ڈراویڈ نے گزشتہ روز پیر کو واضح کیا کہ جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر ان کی یہ آخری ذمہ داری ہوگی۔وہ مستقبل میں اس کے لیے دوبارہ درخواست نہیں دیں گے۔

راہل ڈراوِیڈ نے نومبر 2021 میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی۔اس کا اختتام 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے ساتھ ہوا۔انہیں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے مکمل ہونے تک معاہدے میں توسیع دی گئی۔ڈراویڈ نے کہاکہ میں نے ہندوستان کے لیے جتنے بھی میچ کوچنگ کیے ہیں وہ ان کے لیے بہت اہم رہے ہیں۔میں نے ہمیشہ ٹیم کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا۔بطور کوچ ٹی20 ورلڈ کپ آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کا آئرلینڈ سے مقابلہ آج

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کی شروعات سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہت نے کہاکہ میرے راہل ڈراویڈ کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ وہ میرے پہلے کپتان ہیں۔ میں نے ان کے ماتحت کھیلا ہے۔ وہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا رول ماڈل ہیں۔ جب سے میں نے ٹیم میں شمولیت اختیار کی ہے میں نے اسے کھیلتے دیکھا ہے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں بڑے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں مشکل حالات سے نکالا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details