اردو

urdu

By UNI (United News of India)

Published : Mar 24, 2024, 7:22 PM IST

ETV Bharat / sports

سوئس اوپن 2024: سیمی فائنل میں سری کانت کو شکست، بھارتی مہم ختم - Swiss Open 2024

ہفتہ کو بھارتی شٹلر سری کانت کو تائیوان کے لن چون ایی سے ایک گھنٹہ پانچ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-15، 9-21، 18-21 سے شکست ہوئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

باسل: بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت کو سوئس اوپن 2024 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں بھارت کی مہم ختم ہوگئی۔

ہفتہ کو بھارتی شٹلر سری کانت کو تائیوان کے لن چون ایی سے ایک گھنٹہ پانچ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-15، 9-21، 18-21 سے شکست ہوئی۔ سری کانت نے میچ میں ابتدائی برتری حاصل کی اور اسے 11-5 تک بڑھایا اور پہلا گیم 21-15 سے جیت لیا۔

دوسرے گیم میں بھی سری کانت نے ایک بار پھر آغاز میں ہی برتری حاصل کرتے ہوئے 4-1 کی برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد لن نے اگلے نو میں سے آٹھ پوائنٹس حاصل کرکے 9-5 کی برتری حاصل کرلی اور 21-9 سے گیم جیتنے کے لیے اور میچ کو فیصلہ کن حد تک لے جانے کے لئے جارحانہ انداز میں کھیلنا جاری رکھا ۔

فائنل گیم میں لن نے اچھی شروعات کی اور 6-2 کی برتری حاصل کی سری کانت نے واپسی کی کوشش کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم، اسکور 16-16 سے برابر رہنے کے بعد لن نے مسلسل تین پوائنٹس جیت کر اسکور کو 19-16 تک پہنچا دیا۔ لن نے اپنا دوسرا میچ پوائنٹ جیت کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔ اتوار کو فائنل میں لن چون یی کا مقابلہ چو ٹی این چن سے ہوگا۔

خیال رہے کہ سری کانت سوئس اوپن میں اپنی مہم جاری رکھنے والے آخری ہندوستانی شٹلر تھے۔ پریانشو راجاوت اور کرن جارج کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے تھے جبکہ ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی ویمنز ڈبلز جوڑی بھی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی۔ خواتین کے سنگلز میں پی وی سندھو کی مہم دوسرے راؤنڈ میں ختم ہوگئی تھی۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details