حیدرآباد:حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے 18ویں میچ میں میزبان رائزر حیدر آباد اور چنئی سپرکنگس کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی مقابلے کا امکان ہے۔
سن رائزر حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں میانک اگروال کی جگہ نیتش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نٹراجن کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔چنئی سپرکنگس کے کپتان ریتو راج گایکواڈ جے کہاکہ مستفیض الرحمن چوٹ کی جگہ ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر معین علی،مہیش تھیک سنا اور میکش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔امید ہے کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بڑا اسکور کھڑا کریں گے۔
رواں انڈین پریمئیر لیگ 2024 میں چنئی سپرکنگس اور سن رائزر حیدرآباد کی ٹیموں نے توقع کے مطابق شروعات کی۔چنئی سپرکنگس کی ٹیم تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہار کی بدولت چار پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
سن رائزر حیدر آباد تینوں میں دو شکست اور ایک جیت کی بدولت دو پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔حالانکہ سن رائزر حیدرآباد کی ٹیم پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ سمیت دیگر اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے مگر گزشتہ دو میچوں میں شکست کے بعد اس کی کارکردگی پر سوال اٹھانے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی - IPL 2024
جہاں تک پوائنٹ ٹیبل کی بات ہے تو دونوں ٹیموں کو لیگ ٹیبل میں پیشقدمی کرنے کے لئے آج کے میچ میں جیت درج کرنی ہوگی۔امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو گا۔اپل میں واقع راجیو گاندھی کرکٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی پچ بلے بازوں کے لئے ساز گار ہے۔پچ پریک ہے جس سے بلے بازوں کو رن بنانے میں مدد مل سکتی ہے یوں کہنا غلط نہیں ہوگا کہ کرکٹ کے دیوانوں کو ایک اور ہائی اسکوررنگ میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔