اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سنیل گواسکر نے روہت شرما کی تعریف کی، کہا ورلڈ کپ میں چلے گا روہت کا بلہ - Sunil Gavaskar On Rohit Sharma - SUNIL GAVASKAR ON ROHIT SHARMA

ہندوستان کے سابق کرکٹرنے روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ ٹی 20 میں ہندوستان کو اس کھلاڑی سے ٹھوس شروعات مل سکتی ہے۔

سنیل گواسکر نے روہت شرما کی تعریف،کہا ورلڈ کپ میں چلے گا روہت کا بلہ
سنیل گواسکر نے روہت شرما کی تعریف،کہا ورلڈ کپ میں چلے گا روہت کا بلہ ((ians photos))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 7:40 PM IST

ممبئی: ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل سیزن کا آخری میچ لکھنؤ سپر جائنٹس سے 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کے بعد ہندوستان کے کرکٹر سنیل گواسکر نے روہت شرما کی 38 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا۔

ممبئی اور لکھنؤ کے درمیان میچ ایک عجیب سا مقابلہ تھا کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی تھیں۔ 29 گیندوں میں 75 رنز بنانے والے نکولس پوران کی طوفانی اننگز کی بدولت لکھنؤ نے مجموعی طور پر 214/6 رنز بنائے۔ ممبئی صرف 196 رنز بنا سکی اور 18 رنز سے ہار گئی۔

سنیل گواسکر نے اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات بالکل درست ہے،ہمیں معلوم تھاکہ ممبئی انڈنیز پلے آف میں کوالیفائی نہیں کرسکتی ہے لیکن روہت شرما تو عمدہ اننگ کھیل سکتا ہے۔روہت شرما نے بالکل امید کے مطابق کھیل کامظاہرہ کیا۔چند دنوں میں ورلڈ کپ ٹی 20 ہونےوالا ہے ۔اس سے پہلے روہت شرما کی طوفانی اننگ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ بن سکتے ہیں، بی سی سی آئی کا رابطہ - TEAM INDIA HEAD COACH

انہوں نے مزید کہاکہ روہت شرما ورلڈ کپ میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔یہ بالکل وہی ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ روہت شرما ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کرے، تاکہ نچلے آرڈر کے بلے باز میدان میں آ کر اننگ کو ختم کر سکیں، ممکنہ طور پر جب بھی وہ کھیلتے ہیں 200 سے زیادہ رنز بنا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details