کولکاتا:بین الاقوامی کرکٹ ٹیم میں وراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کے کامیاب ترین کرکٹروں میں سے ایک ہیں۔انہوں نے کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کے خلاف اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے مگر گزشتہ چند دنوں سے کرکٹ حلقے میں ان کو لے کر کئی طرح کی خبریں گردش کر رہیں ہیں۔
ای ٹی بھارت کولکاتا کے بیورو چیف سنجیو گوہا نے اس سلسلے میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار سے وراٹ کوہلی کو ورلڈ کپ 2024 کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل نا کرنے کی افواہ کو لے کر بات کی۔ میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ بات سچ ہے۔بورڈ میں وراٹ کوہلی کو لے کر کچھ منفی باتیں ہوئیں ہیں لیکن کوئی بھی اس سلسلے میں منہ کھولنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرکٹ کی دنیا میں وراٹ کوہلی کا نام بہت بڑا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی انہیں نا چھیڑ سکتا ہے اور چھوڑ سکتا ہے۔وہ ایک قیمتی کھلاڑی ہے۔کرکٹ حلقے میں جو خبریں گشت کر رہیں ہیں ۔وہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے۔کوہلی کو چھیڑنے کا مطلب ہندوستان میں ہنگامہ برپا ہو جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی میں موجود چند لوگوں نے ہی وراٹ کوہلی کی مخالفت میں باتیں کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔روہت شرما سمیت پانچ اسٹار کھلاڑیوں نے بورڈ کی ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں وراٹ کوہلی کو شامل نا کرنے کی تجویز کی مخالفت کرچکے ہیں۔وہ تمام کرکٹرز وراٹ کوہلی کی حمایت میں آگے آگئے ہیں۔