نیویارک:آئی سی سی منزٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں آج جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچوں میں جیت درج کر چکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ اہم ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہاکہ پچ بالکل مختلف نظر آرہی ہے۔سری لنکا کے خلاف کھیلا گیا میچ سے یہ بالکل مختلف ہے۔اس پچ پر پہلے گیندبازی کرنا مناسب سمجھا ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس تجربہ کار گیندباز ہیں جن کی مدد سے حریف کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔ہم اپنی طرف سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
دوسری طرف نیدر لینڈس کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈس نے کہاکہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس ہمارے حق میں نہیں آیا۔حریف ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ہمیں محتاط انداز میں کھیل پیش کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ہندپاک میچ سے قبل محمد عامر کا بڑا بیان، روہت شرما کو خطرناک بلےباز قرار دیا - ICC T20 World Cup 2024
غور طلب ہے کہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو آوٹ کلاس کردیا۔جنوبی افریقہ نے بڑی جیت کے ساتھ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کی شروعات کی تھی۔دوسری طرف نیدرلینڈس نےاپنے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں