اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا کم ترین اسکور، مخالف ٹیم نے 5 گیندوں میں ہی میچ جیت لیا - Lowest T20 Score - LOWEST T20 SCORE

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر اے کے ایک میچ میں سنگاپور کی کرکٹ ٹیم نے منگولیا کو صرف 5 گیندوں میں ہی شکست دے دی۔ اس تاریخی کامیابی میں بھارتی نژاد لیگ اسپنر ہرش بھاردواج نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

Singapore bowl out mongolia for 10 runs
سنگاپور نے منگولیا کو 10 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 5, 2024, 4:39 PM IST

حیدرآباد: کرکٹ کے میدان پر اکثر ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن کئی بار ایسے ریکارڈز بنتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک ناقابل یقین میچ ملائیشیا کے شہر بنگی میں دیکھنے کو ملا۔ جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کا 14 واں میچ منگولیا اور سنگاپور کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں منگولیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 10 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میچ میں منگولیا کی ٹیم 10 اوورز میں صرف 10 رنز ہی بنا سکی۔ اس چھوٹے سے ہدف کو سنگاپور کی ٹیم نے صرف 5 گیندوں میں ہی حاصل کرلیا لیکن انھوں نے بھی 5 رنز کے اسکور پر ایک وکٹ گنوا دیے تھے۔

اس میچ میں بھارتی نژاد 17 سالہ گیندباز ہرش بھاردواج نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 3 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرکے منگولیا کو سب سے کم اسکور پر سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہرش بھاردواج ایک لیگ اسپنر ہیں۔

اس کے باوجود سنگاپور کے کپتان منپریت سنگھ نے انہیں پہلے ہی اوور میں گیند کرنے کرنے کو سونپ دی۔ جس کے بعد ہرش نے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور اپنے 4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاور پلے سے قبل ہی منگولیا نے 7 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دی تھیں اور اس وقت تمام وکٹیں ہرش نے لیے تھے۔ جس کے بعد انہیں اگلے تین رنز میں 1 وکٹ ملی۔

منگولیا کی بلے بازی

منگولیا کا کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔ پانچ بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ ٹیم کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 2 رنز تھا۔ جس کی وجہ سے پوری ٹیم صرف 10 رنز میں سمٹ گئی۔ ٹی ٹوئنٹی میں منگولیا سب سے نچلی پوزیشن پر ہے۔

منگولیا دوسری ٹیم ہے جس نے 10 اوورز میں صرف 10 رنز بنائے۔ اس سے قبل آئل آف مین کی ٹیم بھی 8.4 اوورز میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے کم رن ریٹ کا ریکارڈ بھی منگولیا کے پاس ہے۔ منگولیا کی بیٹنگ ہمیشہ ہی بہت خراب رہی ہے۔ اسی سال یہ ٹیم جاپان کے خلاف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پانچ سب سے کم اسکور

سنگاپور کے خلاف منگولیا کے 10 رنز

اسپین کے خلاف آئل آف مین کے 10 رنز

جمہوریہ چیک کے خلاف ترکیہ کے 21 رنز

ویسٹ انڈیز کے خلاف یوگنڈا کے 39 رنز

سری لنکا کے خلاف نیدرلینڈ کے 39 رنز

یہ بھی پڑھیں

منگولیا 12 رنز پر آل آؤٹ، ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور

ABOUT THE AUTHOR

...view details