نئی دہلی:سربجوت سنگھ نے پیرس اولمپکس 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کے لیے تاریخ رقم کی۔ وہ شوٹنگ کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہریانہ کے دھین گاؤں کے رہنے والے 22 سالہ شارپ شوٹر سربجوت سنگھ یوسف ڈیک کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے منو بھاکر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق بھی انکشاف کیا ہے۔
سربجوت نے بتایا کہ 2011 سے وہ ترک شوٹر یوسف ڈیک کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں، حال ہی میں پیرس میں اپنے 'گیئر لیس' میڈل شوٹ آؤٹ کے بعد یو سف وائرل ہو گئے تھے۔ سربجوت نے ملک واپس آنے کے بعد بنگلورو میں اسپورٹس برانڈ کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران پوما انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں یوسف کے لیے اپنی پسندیدگی کا انکشاف کیا۔