پیرس: پیرس اولمپکس گیمز کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی فرانس کی ہائی اسپیڈ ٹرین نیٹ ورک پر ہنگامہ آرائی کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی جس سے ریلوے کا نظام کافی زیادہ متاثر ہوگیا۔ جس کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا اور کئی کے راستے تبدیل کر دیے گئے۔
جس سے اولمپک کی شاندار افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل فرانس اور یورپ کے باقی حصوں سے پیرس کا سفر مفلوج ہو گیا۔ فرانسیسی حکام نے ان حملوں کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان حملے کا اولمپک گیمز سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ عالمی کشیدگی کے پس منظر میں ہوا جس کی وجہ سے پیرس میں پہلے ہی حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا تھا کیونکہ شہر میں 2024 کے اولمپک کی تیاری چل رہی تھیں۔
پیرس پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ نیٹ ورک کو مفلوج کرنے والے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملے کے بعد پیرس پولیس نے اپنے اہلکاروں کو پیرس کے ٹرین اسٹیشنوں میں تعینات کر دیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے ان کارروائیوں کی مذمت کی حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا اولمپکس سے براہ راست تعلق کا کوئی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ نیشنل پولیس نے کہا کہ حکام ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔