ہمیلٹن:ہمیلٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی شروعات مایوس کن رہی ۔جنوبی افریقہ کے چار رنوں کے مجموعی اسکور پر کلائڈ فورٹین بغیر کھاتہ کھولے ہنری کے شکار بن گئے۔کپتان نیل برانڈ اور رینارڈ وین ٹونڈر نے دوسرے وکٹ کے لیے 36 رنوں کی شراکت داری کی۔
کپتان نیل برانڈ 25 رن بنا کر او رورکی کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔ہمزہ زوبیر بھی 20 رن بنا کر پویلین کی جانب چلتے بنے۔اس کے کیگن پیٹرسن دو رن بنا کر آوٹ ہوئے۔رینارڈ وین ٹونڈر 32 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔