اردو

urdu

ETV Bharat / sports

روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے - Rohit Sharma Records - ROHIT SHARMA RECORDS

روہت شرما 24 جون کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں 200 چھکے مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

Rohit Sharma
روہت شرما (IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 10:44 PM IST

حیدرآباد:بھارتی کپتان روہت شرما نے ڈیرن سیمی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر ایٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی اننگز کے دوران کچھ ناقابل یقین ریکارڈ توڑ دیے۔ روہت نے 41 گیندوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ بڑی تعداد میں اسٹیڈیئم میں موجود بھارتی شائقین روہت شو سے لطف اندوز ہوئے۔ اس میچ میں روہت ٹی 20 میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

روہت شرما کے ریکارڈز کی فہرست:

  • روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اسکور

83* بمقابلہ آسٹریلیا (2024)

79* بمقابلہ آسٹریلیا (2010)

74 بمقابلہ افغانستان (2021)

روہت نے صرف 19 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، جو جاری ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔

  • ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے تیسری تیز ترین نصف سنچری

12 گیند - یوراج سنگھ بمقابلہ انگلینڈ (2007)

18 گیند - کے ایل راہل بمقابلہ اسکاٹ لینڈ (2021)

19 گیند - روہت شرما بمقابلہ آسٹریلیا (2024)

  • بین الاقوامی کرکٹ میں ایک حریف کے خلاف سب سے زیادہ چھکے

130 چھکے - کرس گیل بمقابلہ انگلینڈ

130* چھکے - روہت شرما بمقابلہ آسٹریلیا

88 چھکے - روہت شرما بمقابلہ ویسٹ انڈیز

  • ایک میچ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور

98 - نکولس پوران بمقابلہ افغانستان

94 - آرون جونز بمقابلہ کینیڈا

92 - روہت شرما بمقابلہ آسٹریلیا

  • ورلڈ کپ میں کپتان کے طور پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور

98 - کرس گیل بمقابلہ انڈیا (2010)

92 - روہت شرما بمقابلہ آسٹریلیا (2024)

88 - کرس گیل بمقابلہ آسٹریلیا (2009)

  • ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ انفرادی اسکور

101 - ایس رائنا بمقابلہ جنوبی افریقہ (2010)

92 - روہت شرما بمقابلہ آسٹریلیا (2024)

89* - ویراٹ کوہلی بمقابلہ ویسٹ انڈیز (2016)

ABOUT THE AUTHOR

...view details