نئی دہلی: بی سی سی آئی نے دلیپ ٹرافی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، بی سی سی آئی نے 5 ستمبر سے شروع ہونے والی دلیپ ٹرافی کے لیے فاسٹ بولرز محمد سراج اور عمران ملک کی جگہ نئے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔
جڈیجہ کو بھی بی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ سراج اور ملک کی صحت خراب ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ جڈیجہ کو ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی ان کے متبادل کھلاڑی کا نام ابھی سامنے آیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ تیز گیندباز نودیپ سینی کو ٹیم بی میں محمد سراج کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ گورو یادو کو ٹیم سی میں عمران ملک کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ سراج اور ملک دونوں بیمار ہیں اور دلیپ ٹرافی کے میچوں کے لیے ان کے وقت پر فٹ ہونے کی امید نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ 5 ستمبر 2024 کو اننت پور، آندھرا پردیش اور ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں شروع ہو رہی ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار ریڈی کی ٹورنامنٹ میں شرکت فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہے۔
ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے لیے 4 ٹیموں کے نظرثانی شدہ اسکواڈ درج ذیل ہیں