اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راشد خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ملی جیت کو افغانستان کرکٓٹ ٹیم کے لیے عظیم قرار دیا - icc t20 World cup 2024 - ICC T20 WORLD CUP 2024

Rashid Khan Reaction: افغانستان کے کپتان راشد خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کو ٹی ٹوئنٹی کی سب سےبہترین کارکردگی قرار دیا۔

راشد خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ملی جیت کو افغانستان کرکٓٹ ٹیم کے لئے عظیم قرار دیا
راشد خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ملی جیت کو افغانستان کرکٓٹ ٹیم کے لئے عظیم قرار دیا ((Afghanistan cricket board and IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 2:38 PM IST

گیانا: افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کو آوٹ کلاس کر دیا ۔ اس فتح کے بعد افغانستان کے کپتان پرجوش نظر آئے۔ راشد خان نے اس فتح کو ٹیم کی سب سے یادگار کارکردگی قرار دیا۔ اس کے ساتھ راشد خان نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

راشد خان نے میچ کے بعد کہا کہ یہ ٹی 20 میں ہماری سب سے بڑی اور یادگار کارکردگی میں سے ایک ہے۔ خاص طور پر نیوزی لینڈ جیسی دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں میں سے ایک کے خلاف ۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ یہ صرف بالنگ کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ بیٹنگ تھی، جس طرح ابراہیم زدران اور رحمن اللہ گرباز نے شاندار انداز میں اننگ کی شروعات کی ۔

انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں یہ وہ وقت تھا جب دونوں بلے بازوں نے حریف ٹیم کو میچ پر گرفت بنانے سے روکنے کی کوشش کی ۔اس کے بعد گیندبازوں نے پورا تعاون کیا۔افغانستان کے لیے یہ ایک عظیم فتح ہے۔ اس ٹیم کی قیادت کرنا اور نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنا فخر کی بات ہے۔غور طلب ہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی افغانستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور گروپ سی میں ٹاپ پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کی حیرت انگیز شروعات، نیوزی لینڈ کو شکست

دوسری جانب نیوزی لینڈ کو سپر 8 میں کوالیفائی کرنے کے لیے ایک مشکل راستے کا سامنا ہے، جو فی الحال 4.200- نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں آخری پوزیشن پرہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کا آئندہ میچ اہم ہے۔اگر شریک میزبان اپنے اگلے میچ میں یوگنڈا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو نیوزی لینڈ کے امکانات مزید پیچیدہ ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details