پیرس (فرانس): ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ راہل ڈراویڈ نے 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کو سراہا اور اسے واقعی بے مثال قرار دیا۔
راہل ڈراویڈ ڈریم اسپورٹس کے زیر اہتمام اولمپکس میں کرکٹ 'ایک نئے دور کا آغاز' کے عنوان سے منعقدہ خصوصی پینل بحث کا حصہ تھے، جو پیرس اولمپکس میں پہلی بار انڈیا ہاؤس میں منعقد ہوا تھا۔ ڈراویڈ نے شوٹنگ میں کانسے کے تاریخی تمغے کے لیے منو بھکر کو مبارکباد دی اور 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کسی نہ کسی شکل میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔
اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت پر ڈراویڈ نے کہاکہ میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ کرکٹ کو اس کا حصہ ہونا چاہیے۔ یہ واقعی ایک زبردست کھیل ہے۔ دنیا بھر میں بہت سے لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ یہ میرے جیسے کسی کے لئے لاجواب ہے جو اب صرف ایک پرستار ہے۔ یہ واقعی بے مثال ہے۔