میڈرڈ: ٹورنمنٹ میں سندھو نے کینیڈین شٹلر ژانگ کو 30 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 21-16، 21-12 سے شکست دی۔مقابلے میں دوسری سیڈ پی وی سندھو نے پہلے گیم میں اچھی شروعات کی اور برتری حاصل کی۔ اس کے بعد کینیڈین کھلاڑی نے واپسی کی کوشش کی اور کھیل کو 11-11 سے برابر کر دیا لیکن سندھو نے دوبارہ میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
سندھو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے شٹلر پر مسلسل دباؤ ڈالا اور آسانی سے دوسرا گیم جیت کر سپر 300 بیڈمنٹن مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ہندوستانی شٹلر سندھو کا مقابلہ راؤنڈ آف 16 میں چینی تائپے کی ہوانگ وائی ایچ سے ہوگا۔
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اشمیتا چلیہا کو بھی خواتین کے سنگلز زمرے میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے راؤنڈ میں دنیا کے 45 نمبر کے ہندوستانی کھلاڑی کو تھائی لینڈ کے رتچانوک انتانون سے 13-21، 11-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔