کولکاتا:پنجاب کنگز کی ٹیم نے ٹی- 20 کی تاریخ میں ابھی تک کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ جیت حاصل کی ہے۔ پنجاب کی ٹیم نے 24 چھکے لگائے۔ وہیں کولکاتا کی طرف 18 چھکے لگے۔
262 رنوں کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی جونی بیرسٹو اور پربھ سمرن سنگھ کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے چھ اوور میں 93 رن جوڑے۔ پربھ سمرن سنگھ نے 20 گیندوں میں چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔ انہیں سنیل نارائن نے رن آؤٹ کیا۔ رائلی روسو نے 16 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن بنائے۔
جونی بیرسٹو نے 48 گیندوں پر آٹھ چوکے اور نو چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 108 رنوں اننگز کھیلی۔ وہیں ششانک سنگھ نے بھی 28 گیندوں میں دو چوکے اور آٹھ چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 68 رن بنائے۔ پنجاب کنگز نے 18.4 اوور میں دو وکٹ پر 262 رن بنائے اور میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ کولکاتا کی جانب سے واحد وکٹ سنیل نارائن نے حاصل کیا۔
آئی پی ایل کے کسی میچ میں یہ پہلا موقع ہے کہ چاروں اوپننگ بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ مجموعی طور پر مردوں کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ 11 واں موقع ہے۔اس سے قبل فل سالٹ (75) اور سنیل نارائن (71) کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں پنجاب کنگز کو جیت کے لیے 262 رنوں کا ہدف دیا۔