اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بغیر میڈل کے ونیش پھوگاٹ اولمپک ویلیج سے روانہ، ان پانچ تصاویر سے سمجھیں پہلوان کا درد - Vinesh leaves Olympic Village

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو کوئی میڈل ملے گا یا نہیں اس کا فیصلہ اب عدالت کے ہاتھ میں ہے لیکن اولپمکس گیمز ختم ہونے کے بعد ونیش پھوگاٹ نے اولمپک ویلیج کو چھوڑ دیا ہے۔ جس کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر آپ پہلوان کے درد کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

Vinesh Phogat leaves Olympic Village
بغیر میڈل کے ونیش پھوگاٹ اولمپک ویلیج سے روانہ (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 13, 2024, 12:12 PM IST

نئی دہلی: بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگے کو پیرس اولمپکس 2024 میں فائنل میچ سے قبل سو گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ جس کے بعد ونیش نے اس فیصلے کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت سی اے ایس سے رجوع کر کے چاندی کے تمغے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی اپیل پر سماعت بھی مکمل ہوچکی ہے جس پر 13 اگست کو فیصلہ بھی آنے والا ہے۔

بغیر میڈل کے ونیش پھوگاٹ اولمپک ویلیج سے روانہ (IANS PHOTO)

اولمپکس گیمز ختم ہونے کے بعد اب ہر کھلاڑی اولمپک ویلیج سے اپنے ملک کے لیے روانہ ہورہا ہے۔ بھارت کی طرف سے بھیجے گئے تمام 117 کھلاڑی بھی ملک واپسی کے لیے اولمپک ویلیج کو چھوڑ دیا ہے۔ لیکن ونیش ابھی بھی پیرس میں موجود ہیں۔

پیرس اولمپکس کے اختتام کے بعد ونیش پھوگاٹ بغیر تمغے کے کھیلوں کے گاؤں سے نکل تو گئی ہیں۔ لیکن وہ انصاف کی امید میں ابھی بھی پیرس میں ہی ہیں۔ بھارتی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ چاندی کے تمغے کی امید میں دکھی دل کے ساتھ اولمپک گاؤں کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ بغیر میڈل لیے اولمپک گاؤں چھوڑنے کا درد ونیش کے چہرے پر صاف دیکھا جا سکتا تھا۔

بغیر میڈل کے ونیش پھوگاٹ اولمپک ویلیج سے روانہ (IANS PHOTO)

اپنا کٹ بیگ پیک کرتے وقت ونیش اس ایک تمغے کے وزن کی وجہ سے سب سے زیادہ خالی محسوس کر رہی ہوں گی جو ان کے ہاتھ میں تو آیا لیکن وہ اسے پکڑ نہیں سکیں، کیونکہ ونیش نے جس پہلوان کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی وہ چاندی کا تمغہ لے کر گھر لوٹ گئی ہے، لیکن ونیش جس نے اپنے تین مقابلوں میں حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھیں وہ ابھی تک تمغے سے خالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ونیش پھوگاٹ نے عدالت کے سامنے وزن بڑھنے کی کیا وجہ بتائی؟

میں باکسنگ کے اصول نہیں جانتا لیکن وہ چاندی کے تمغہ کی مستحق ہے: سورو گنگولی

ABOUT THE AUTHOR

...view details