اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نکہت زرین کا اولمپکس میں شاندار آغاز، جرمن باکسر کو دی شکست - Paris Olympics 2024

دو بار کی عالمی چیمپئن بھارت کی اسٹار باکسر نکہت زرین نے خواتین کے 50 کلوگرام کے زمرے میں جرمنی کی میکسی کرینہ کلوٹزر کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

NIKHAT ZAREEN
نکہت زرین کا اولمپکس میں شاندار آغاز (AP PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 28, 2024, 7:00 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس 2024 میں خاتون باکسر نکہت زریں نے اپنی مہم کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا ہے۔ انھوں نے اولمپکس کے دوسرے دن جرمنی کی میکسی کرینہ کلوٹزر کو خواتین کے 50 کلوگرام کے زمرے میں شکست دے دی۔

اپنا پہلا اولمپک میچ کھیلنے والی نکہت زریں کا اگلا مقابلہ جمعرات کو ایشین گیمز کی ٹاپ سیڈ اور موجودہ فلائی ویٹ ورلڈ چیمپئن چین کے وو یو سے ہوگا، جنہیں پہلے راؤنڈ میں بائی مل گئی تھی۔

پیرس اولمپکس کا دوسرا دن بھارت کے لیے خاص رہا ہے کیونکہ آج بھارت نے اپنا پہلا میڈل کانسی کے شکل میں جیتا۔ جس کو کی منو بھاکر نے دس میٹر ایئر پسٹل کی شوٹنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ جب کہ کئی کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

جس میں بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو، ٹیبل ٹینس میں شریجا اکولا، روئنگ میں بلراج اور خواتین کے دس میٹر ایئر رائفل میں رمیتا جندال اور مردوں میں ارجن ببوتا کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کے کئی کھلاڑیوں کا سفر اولمپکس سے ختم بھی ہوگیا۔ جس میں ٹیبل ٹینس اسٹار شرتھ کمل اور ٹینس اسٹار سمت ناگل کا نام قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ تیزاندازی میں خواتین ٹیم کی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس کا بھی سفر اولمپکس سے ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلراج پوار کوارٹر فائنل میں تو رمیتا جندال فائنل راؤنڈ میں پہنچے

شکست کے بعد پیرس اولمپکس میں شرتھ کمال کا سفر ختم

ABOUT THE AUTHOR

...view details