سینٹ ایٹین (فرانس): مراکش کے شائقین نے پیرس اولمپکس مردوں کے فٹ بال مقابلے کے افتتاحی میچ میں ارجنٹائنا کے ذرئعہ کئے گئے گول کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان میں داخل ہوگئے۔شائقین کا الزام تھا کہ یہ گول آف سائیڈ ہے۔ہنگامہ آرائی کے سبب چند منٹوں تک کھیل رکا رہا۔
کھیل دوبارہ شروع ہونے سے چند لمحے پہلے ریفری نے وی اے آر کے ذرئعہ ارجنٹائنا کے گول کا جائزہ لیا۔ریفری نے ارجنٹائنا کے گول کو آف سائیڈ قرار دے دیا۔اولمپکس کے فٹبال مقابلے کے پہلے میچ میں مراکش نے 2-1 سے فتح اپنے نام کی۔
اس سے پہلے مراکش اور ارجنٹائنا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کوملا۔دونوں ٹیموں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لئے ایک دوسرے پر پے درپے حملے کئے۔پہلے ہاف کے انجوری ٹائم 46 ویں منٹ پر رحیمی نے گول شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرکے مراکش کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
دوسرے ہاف میں ارجنٹائنا نے حریف ٹیم پر دباو بنانے کی کوشش کی مگر دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہے۔دوسرے ہاف کے 50 ویں منٹ پر مراکش کو پنالٹی ملی،رحیمی نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے مراکش کو 0۔2 کی برتری دلا دی۔
کھیل کے 60 ویں منٹ پر سیمون گیلاینو نے گول کرکے ارجنٹائنا کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔کھیل کے مقررہ وقت ارجنٹائنا نے اسکور برابر کرنے کی کوشش کی مگر مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی سامنے ان کی ایک نا چلی۔