پیرس: ہریانہ کے نشانے بازوں نے پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ایک اور تمغہ دلا دیا ہے۔ 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ایک بار پھر منو بھاکر اور اس کے جوڑی دار سربجوت سنگھ نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
اس جیت کے ساتھ ہی منو بھاکر اولمپکس کی تاریخ میں ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں انفرادی طور پر بھارت کو کانسے کا تمغہ دلایا تھا۔ اگرچہ، سشیل کمار اور پی وی سندھو نے یقینی طور پر دو تمغے جیتے ہیں لیکن انہوں نے دو الگ الگ اولمپکس میں یہ تمغے جیتے ہیں۔
منو بھاکر کون ہیں:شوٹر منو بھاکر ہریانہ کے جھجر ضلع کے گوریا گاؤں سے تعلق ہے۔ ان کی پیدائش 18 فروری 2002 کو جھجر میں ہوئی۔ان کے والد رام کشن بھاکر مرچنٹ نیوی میں ہیں۔ منو بھاکر کے شوٹنگ کے میدان میں قدم رکھنے کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے۔ ایک دن والد کے ساتھ شوٹنگ رینج کا دورہ کرتے ہوئے منو بھاکر نے بھی اچانک شوٹنگ شروع کر دی اور اس کا نشانہ بالکل ٹھیک ہدف پر بھی لگا، جس کے بعد اس کے والد رام کشن بھاکر نے اسے شوٹنگ کرنے کی ترغیب دی اور ایک بندوق خرید کر اسے مشق کے لیے بھی دے دی۔ اس کے بعد منو کے قومی کوچ یشپال رانا نے اسے شوٹنگ کے گڑ سکھائے۔
سربجوت سنگھ کون ہیں:بھارت کے شوٹر سربجوت سنگھ کا تعلق ہریانہ کے امبالا سے ہیں۔ وہ ایک کسان جتندر سنگھ اور گھریلو خاتون ہردیپ کور کے بیٹے ہیں۔ اس نے اپنی تعلیم ڈی اے وی کالج، سیکٹر 10، چندی گڑھ سے مکمل کی ہے۔ انہوں نے سینٹرل فینکس کلب، امبالہ کینٹ میں کوچ ابھیشیک رانا اے آر شوٹنگ اکیڈمی سے تربیت لی ہے۔