اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت تیسرے تمغے کے قریب، سوپنل کسالے 50 میٹر رائفل شوٹنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچے - Paris Olympics 2024

بھارت کے اسٹار شوٹر سوپنل کسالے نے بدھ کو 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز کوالیفکیشن ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد فائنل راونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ جس کے بعد بھارت کو تیسرے تمغے کی امید بڑھ گئی ہے۔

Collage: Aishwarya Pratap Singh Tomar and Swapnil Kusale
سوپنل کسالے 50 میٹر رائفل شوٹنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچے (ANI PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 31, 2024, 7:09 PM IST

حیدرآباد: پیرس اولمپکس میں بھارت کو تسیرے تمغے کی امیدیں اس وقت جاگ اٹھیں جب اسٹار شوٹر سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشنز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو کھیلے گئے کوالیفکیشن ایونٹ میں کسالے نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ جس کی وجہ سے انھوں نے اس ایونٹ کے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جبکہ دوسرے بھارتی شوٹر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اسی ایونٹ کے کوالیفیکیشن راونڈ میں11 ویں نمبر پر رہے۔ جس کی وجہ سے وہ فائنل راونڈ سے باہر ہوگئے۔ کیونکہ صرف ٹاپ آٹھ نشانے باز ہی فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔

اس ایونٹ کا فائنل راونڈ جمعرات کو دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔ جب بھارت پیرس اولمپکس میں اپنا تیسرا تمغہ جیتنے کا خواب دیکھے گا۔ اس سے قبل اس اولمپکس میں منو بھاکر نے خواتین کے انفرادی دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ جس کے بعد وہ اولمپکس میں شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں۔

اس کے علاوہ منو-سربجوت کی جوڑی نے دس میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم میں کانسے کا تمغہ جیت کر بھارت کو دوسرا میڈل دلایا تھا۔ منو کی اپنے تیسرے اولمپک تمغے کی تلاش اس وقت شروع ہوگی جب وہ 25 میٹر پسٹل مقابلے میں حصہ لیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details