پرتھ (آسٹریلیا): بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اوپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے مضبوط پکڑ کرلی ہے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 150 رنز کا معمولی اسکور بنایا تھا۔ لیکن، تیز گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جسپریت بمراہ کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں میزبان آسٹریلیا کو (67/7) کے اسکور پر روک دیا۔ پہلے دن کے اختتام پر بھارت پہلی اننگز میں آسٹریلیا سے 83 رنز آگے ہے۔
پرتھ ٹیسٹ، پہلا دن، آسٹریلیا کا اسکور (67/7):
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پرتھ ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل طور پر بھارتی گیند بازوں کے نام رہا۔ بھارت کی پہلی اننگز 150 رنز تک محدود رہی۔ ایسی صورتحال میں میزبان ٹیم کو ان کے گھر پر جلد آل آؤٹ کرنے کی ذمہ داری بھارتی گیند بازوں پر تھی۔ بھارت کے تیز گیند بازوں نے شروع سے ہی کنگاروز پر دباؤ ڈالا اور انہیں وکٹ پر ٹھہرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
That's Stumps on what was an engrossing Day 1 of the 1st #AUSvIND Test!
— BCCI (@BCCI) November 22, 2024
7⃣ wickets in the Final Session for #TeamIndia! 👌👌
4⃣ wickets for Captain Jasprit Bumrah
2⃣ wickets for Mohammed Siraj
1⃣ wicket for debutant Harshit Rana
Scorecard ▶️ https://t.co/gTqS3UPruo pic.twitter.com/1Mbb6F6B2c
جسپریت بمراہ نے 4 وکٹیں حاصل کی:
بھارتی کپتان جسپریت بمراہ نے اوپنر نیتھن میک سوینی (10) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے بھارت کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بمراہ نے عثمان خواجہ (8) کو 7ویں اوور کی چوتھی گیند پر سلپ میں کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ کنگاروز کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب بمراہ نے اگلی ہی گیند پر تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کا اسکور 8 اوورز میں 19/3 کر دیا۔ کنگاروز کے پاس بمراہ کی تباہ کن گیندوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔ انہوں نے آسٹریلوی کپتان کمنز کو 3 رنز پر آؤٹ کرکے چوتھی کامیابی بھی حاصل کی۔
" i only believe in jassi bhai, because game-changer player is only one 𝗝𝗔𝗦𝗣𝗥𝗜𝗧 𝗕𝗨𝗠𝗥𝗔𝗛" - all of 🇮🇳 rn!
— Star Sports (@StarSportsIndia) November 22, 2024
☝ usman khawaja
☝ steve smith
watch #AUSvINDonStar 👉 LIVE NOW on Star Sports 1! #ToughestRivalry pic.twitter.com/9TdBbs3T8J
بھارتی گیند بازوں نے تہلکہ مچایا:
دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد سراج اور ڈیبیو میچ کھیلنے والے ہرشیت رانا نے بھی جسپریت بمراہ کا ساتھ دیا۔ ان دونوں نے دوسرے اینڈ سے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے کنگاروز کو ہاتھ کھولنے کا موقع نہیں دیا۔ سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی رانا نے ٹریوس ہیڈ (11) کو کلین بولڈ کرکے اپنا پہلا ٹیسٹ شکار بنایا۔ آسٹریلیا کے پانچ بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ پہلے دن کے اختتام پر ایلکس کیری (19) اور مچل اسٹارک (6) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا اب بھی پہلی اننگز میں بھارت سے 83 رنز پیچھے ہے۔
Jasprit Bumrah leads India’s terrific response after getting bowled out early.#WTC25 | #AUSvIND 📝: https://t.co/ptgPRvmH6d pic.twitter.com/FXHLLmYPCb
— ICC (@ICC) November 22, 2024
بھارت نے پہلی اننگز میں 150 رنز بنائے:
اس سے قبل بھارتی کپتان جسپریت بمراہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کے لیے ڈیبیو کرنے والے نتیش ریڈی ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 59 گیندوں میں 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 41 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 37 رنز کی شراکت کی۔ کے ایل راہل نے بھی متنازع آؤٹ ہونے سے پہلے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ ساتھ ہی آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کی۔ جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش تینوں کو 2-2 کامیابیاں ملی۔