ETV Bharat / bharat

مہاراشٹرا اسمبلی کےلئے 9 اور جھارکھنڈ میں 4 مسلم ارکان منتخب

مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ انتخابات کے اب تک کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہاراشٹرا میں 9 اور جھارکھنڈ میں 4 مسلم ارکان منتخب ہوئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2024, 10:10 PM IST

حیدرآباد : مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے مکمل نتائج کا سرکاری طور پر ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اب تک سرکاری طور پر جاری نتائج میں 9 مسلم امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ وہیں جھارکھنڈ انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں۔ یہاں 4 مسلم امیدواروں نے جیت درج کی۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا میں کانگریس کے 3 امیدوار ساجد خان پٹھان اکولہ ویسٹ حلقہ سے، اسلم رمضان علی شیخ ملاڈ ویسٹ حلقہ سے، امین پٹیل ممبادیوی حلقہ سے، جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی ثنا ملک انوشکتی نگر حلقہ سے، مشرف حسن میاں لال کاگل حلقہ سے، اسی طرح سماج وادی پارٹی کے ابو عاصم اعظمی مانخود شیواجی نگر حلقہ سے، فئیس قاسم شیخ بھیونڈی ایسٹ حلقہ سے اور شیو سینا ادھو پارٹی کے امیدوار ہارون خان نے ورسوا حلقہ سے جیت درج کی۔ حلقہ مالیگاؤں سنٹرل کے نتائج کا کا دیر سے اعلان کیا گیا، یہاں سے مجلسی امیدوار مفتی اسماعیل قاسمی کو 162 ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔ انہیں ایک لاکھ 9 ہزار 332 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے قریب حریف انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے امیدوار آصف شیخ رشید نے صرف 162 ووٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ پر انڈیا اتحاد کا قبضہ، تمام 81 سیٹوں کے نتائج جاری، جانیے کون کہاں سے رکن اسمبلی منتخب ہوا؟

جھارکھنڈ اسمبلی کےلئے جملہ 4 مسلم ارکان منتخب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کانگریس کے عرفان انصاری جمتارہ حلقہ سے اور نشاط عالم پاکور حلقہ سے جبکہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے حفیظ الحسن مدھوپور حلقہ سے اور محمد تاج الدین راج محل حلقہ سے کامیاب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.