حیدرآباد: پیرس اولمپکس بالآخر 26 جولائی بروز جمعہ کو باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ اس میگا ایونٹ سے پہلے آئیے اولمپک کی تاریخ کے کامیاب ترین ایتھلیٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
مائیکل فیلپس (امریکہ، 2004 - 16)
مائیکل فیلپس اولمپک کی تاریخ کے سب سے کامیاب ایتھلیٹ ہیں۔ تیراکی کے میدان میں 2004 سے 2016 لگاتار 12 سال تک اولمپکس میں فیلپس کا دبدبہ برقرار رہا۔ اس دوران امریکی تیراک نے کل 23 گولڈ میڈل جیتے، جو کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے بھی جیتے۔ اولمپکس میں مائیکل فیلپس نے کل 28 تمغے جیتے ہیں، جو کسی بھی ایتھیلٹ کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔
لاریسا لیٹینینا (سوویت یونین، 1956 - 64)
سابق سوویت جمناسٹ لاریسا لیٹینینا اولمپکس میں سب سے کامیاب خاتون ایتھلیٹ ہیں۔ انھوں نے اولمپکس کی تاریخ میں کل 18 تمغے حاصل کیے، جن میں سے نو طلائی، پانچ چاندی اور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
نکولائی اینڈریانوف (سوویت یونین، 1972 - 80)
سوویت یونین کے ہی ایک اور جمناسٹک نکولائی اینڈریانوف اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انھوں نے اولمپکس کی تاریخ میں کل 15 تمغے جیتے ہیں، جن میں سات گولڈ میڈل، پانچ سلور اور تین برونز کے تمغے شامل ہیں۔
بورس شاخلن (سوویت یونین، 1956 - 64)
اس فہرست میں سوویت یونین کے ہی تیسرے جمناسٹ بورس شاخلن ہیں۔ انہوں نے اپنے آٹھ سالہ اولمپک کیریئر میں سات طلائی، چار چاندی اور دو کانسی سمیت کل 13تمغے جیتے ہیں۔
ایڈورڈو منگیاروٹی (اٹلی، 1936 - 60)
اٹلی سے تعلق رکھنے والا ایک فینسنگ لیجنڈ جس نے اپنے 24 سالہ اولمپک کیریئر میں کل 13 میڈل جیتے ہیں۔ جس میں چھ گولڈ میڈل، پانچ سلور اور دو کانسی کے تمغے شامل تھے۔
تاکاشی اونو (جاپان، 1952 - 1964)