اسلام آباد:پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق تینوں میچز 10 سے 14 مئی تک ڈبلن کے کیسل ایونیو میں کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی20 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے یہ دورے بہت ہی اہم ہیں۔ اس سے ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو پرکھنے کو موقع مل سکتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹی 20 سیریز جولائی 2020 میں شیڈول تھی، لیکن یہ دورہ کووڈ-19 وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔دراصل یہ ایک ری شیڈول ٹور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ - PCB On Babar Azam