اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئرلینڈ، انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، حسن علی اور حارث رؤف کی واپسی - Pakistan T20 squad - PAKISTAN T20 SQUAD

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ تیزگیندباز حارث رؤف، حسن علی اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور محمد رضوان بھی فٹ ہو کر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

Pakistan announce 18 member squad for Ireland and England tour for T20 series
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 3:23 PM IST

لاہور: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان شامل ہیں، اس کے علاوہ حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔ اسامہ میر کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں ہمارا اسکواڈ 17 کا تھا، اس میں ہم نے ایک کا اضافہ کیا ہے، ہم سب اکھٹے ہیں اور اپنا بیسٹ دے رہے ہیں۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کے لیے ٹائم ہے، ہمیں جلدی نہیں کرنی چاہیے ٹیم کا اعلان کرنے میں۔

رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے بتایا کہ حارث روف، اعظم خان, عرفانم نیازی اور رضوان کی فٹنس میں بہتری ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی آئرلینڈ کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ وہاب ریاض نے بتایا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہمیں امید ہے کہ حارث انگلینڈ سیریز تک فٹ ہوجائے گا، 21 تاریخ کے انگلینڈ میچ کے بعد ہم ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا

بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے نتیجے سے مطمئن نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details