اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پہلی دفعہ بابراعظم ہوم گروانڈ میں صفر پر آوٹ - Babar Azam Duck

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ یہ بابر کی ہوم گراونڈ پر پہلا ڈک تھا۔ اس سے قبل پاکستان سے باہر بابر اعظم آٹھ مرتبہ زیرو پر آوٹ ہوچکے ہیں۔

Babar Azam
بابراعظم (AP PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 21, 2024, 7:57 PM IST

حیدرآباد: دنیا بھر کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر جانے والے بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔ بدھ کے روز بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے شروع میں ہی 8.2 اوورز میں محض 16 پر تین وکٹ گنوا دیئے۔

جس میں بابر اعظم کا بھی وکٹ شامل تھا۔ بابر نے صرف دو گیندوں کا سامنا کیا تھا اور وہ شریف الاسلام کی گیند کو فِلک کرنے کی کوشش میں وکٹ کیپر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 29 سالہ بابر اعظم کی آٹھویں ڈک تھی لیکن یہ پہلا موقع تھا جب وہ گھریلو سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر کوئی اسکور کیے ہی پویلین لوٹ گئے۔

بابر نے 2019 اور دسمبر 2022 کے درمیان تین سالوں میں ٹیسٹ کرکٹ میں 58.67 کی اوسط سے رنز بنائے۔ تاہم بابر کی فارم اس کے بعد متاثر ہوئی کیونکہ انہوں نے صرف 37.41 کی اوسط سے رنز بنائے اور نو ٹیسٹ میں ایک سو اور تین نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بابر اعظم کا کیریئر میں ڈک 3 سال اور 36 اننگز بعد پہلا ڈک ہوا۔ لیکن صفر پر آوٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بابر اعظم کو کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے میچز کب، کہاں اور کیسے دیکھیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details