اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں عمردراز اور کم عمر کھلاڑی کون ہیں؟ اس میں ایک بھارتی بھی شامل - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس میں 11 سے 61 سال کی عمر کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ اس اولمپکس میں کینیڈا کی جِل ارونگ عمر دراز کھلاڑی ہیں جبکہ چین کے زینگ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

Paris Olympics 2024
پیرس اولمپکس میں عمردراز اور کم عمر کھلاڑی کون ہیں؟ (AP Photo)

By IANS

Published : Jul 24, 2024, 9:27 PM IST

حیدرآباد: پیرس اولمپکس 26 جولائی سے شروع ہونے جا رہے ہیں جو11 اگست تک جاری رہے گا۔ تیسری مرتبہ پیرس ان گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔ کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ میں 10,000 سے زائد کھلاڑی تمغوں کے لیے مدمقابل ہوں گے، جن میں سے 117 بھارتی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

اس دفعہ اولمپکس میں کچھ نئے کھیل جیسے بریک ڈانسنگ، اسپورٹس کلائمبنگ اور اسکیٹ بورڈنگ کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کو پیرس اولمپکس سے کافی زیادہ توقعات ہیں کیونکہ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بھارت کے پاس تقریباً ہر کھیل میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے۔ پیرس اولمپکس میں کینیڈا کی جِل ارونگ عمر دراز کھلاڑی ہیں جبکہ چین کے زینگ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

اولمپکس میں حصہ لینے والے عمر دراز اور کم عمر بھارتی کھلاڑی۔

44 سالہ ٹینس اسٹار روہن بوپنا پیرس اولمپکس کے لیے بھارتی دستے کے سب سے معمر کھلاڑی ہیں۔ بوپنا کا اولمپکس میں یہ تیسرا موقع ہوگا جبکہ بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ تیراک دھنیدھی ڈیسنگھو بھارتی دستے میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔

پیرس اولمپکس میں عمر دراز اور سب سے کم عمر کھلاڑی۔

اولمپکس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی بات کریں تو 11 سال 11 ماہ کی عمر میں چین کے اسکیٹ بورڈر زینگ پیرس گیمز میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ جبکہ سب سے معمر کھلاڑی کینیڈا کی جِل ارونگ ہیں، جو 61 سال کی عمر میں گھڑ سوار ٹیم کے رکن کے طور پر اولمپک میں ڈیبیو کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں بھارت کے پاس بڑے ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع

پیرس اولمپکس میں ڈیبیو کرنے والے 10 ہندوستانی کھلاڑی تمغہ لا سکتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details