میلبورن:سربیا کے ٹینس کھلاڑی جوکووچ نے آج یہاں کھیلے گئے میچ میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 7-6، 4-6، 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ انہوں نے تین گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 12ویں سیڈ فرٹس کو شکست دی۔ وہ میلبورن پارک میں تمام دس سیمی فائنل اور فائنل میچ جیت چکے ہیں۔
وہ 48ویں مرتبہ گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ چوتھی سیڈ یانک سنر یا پانچویں سیڈ آندرے روبلیو سے ہوگا۔ جوکووچ نے اب تک ایک کے علاوہ تمام میچوں میں فرٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔
دوسری طرف امریکہ کی چوتھی سیڈ کوکو گاف نے منگل کو یوکرین کی ٹینس کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کو 7-6، 6-7، 6-2 سے شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں خواتین کے سنگلز مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔