کولکاتا: پیرس اولمپکس 2024 شروع ہونے میں اب صرف چند دن باقی ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑی 26 جولائی سے اولمپکس میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کے لئے پر عزم ہیں۔ ہندوستان کی اسٹار خاتون باکسر نکہت زرین بھی اس اولمپکس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں گی۔ پورا ملک نکہت سے تمغہ جیتنے کی امید کر رہا ہے تو اس سے پہلے آج ہم آپ کو نختہ زرین کی زندگی سے جڑی چند اہم باتوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
اسٹار خاتون باکسر نکہت زرین 14 جون 1996 کو نظام آباد، تلنگانہ میں پیدا ہوئیں۔ زرین کے والد محمد جمیل احمد اور والدہ پروین سلطانہ 13 سال کی اپنی بیٹی کو کھیل کی دنیا میں صلاحیت کا لوہا منوانے کے لئے بھر پور مدد کی ۔ان کے والد کو کھیلوں میں بہت دلچسپی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے نکہت کو شارٹ سپرنٹ میں ڈالا لیکن نکہت نے باکسنگ کا انتخاب کیا۔ ان کا شاندار سفر یہیں سے شروع ہوا۔
نکہت نے 2010 میں منعقدہ نیشنل سب جونیئر میٹ میں گولڈ میڈل جیت کر سرخیوں میں جگہ بنائی۔ انہوں نے پہلی بار 2015 میں صرف 19 سال کی عمر میں قومی کیمپ میں حصہ لیا۔ وہ 2017 میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئیں، جس کی وجہ سے نکھت کو 1 سال کے لیے رنگ سے باہر ہونا پڑا۔ اس کے بعد اس نے 2018 میں بلغراد ونر انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے 2019 میں بنکاک میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور اس سال صوفیہ میں ہونے والے اسٹرینڈجا باکسنگ ٹورنامنٹ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔